Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نہیں معلوم میرا بیٹا اذہان کب اپنے والد کو دوبارہ مل پائے گا، ثانیہ مرزا

شائع 18 مئ 2020 06:02pm

بھارتی ٹینس اسٹار کو اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ نہ جانے میرا بیٹا اذہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر رکن شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں اور میرا بیٹا اذہان حیدرآباد دکن میں جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث اس وقت غیریقینی کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے میں بہت بے چین ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں جب آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ بھی ہو تو سمجھ نہیں آتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میں اور میرے شوہر شعیب ملک پریکٹیکل ہیں، امید ہے سماجی فاصلوں کا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میرے خیال میں دنیا کے حالات نارمل ہونے کے بعد ٹینس ہی وہ آخری کھیل ہوگا جو بحال ہوگا، موجودہ حالات میں تو ٹینس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو 30 اکتوبر 2018 کو پیدا ہوا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال:

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 125 ہوگئی ہے جن میں سے 11 ہزار 922 افراد صحتیاب جبکہ 903 افراد ابدی نیند سوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 300 ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال:

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 340 ہوگئی ہے جن میں سے 39 ہزار 231 افراد صحتیاب جبکہ 3 ہزار 155 افراد ابدی نیند سوچکے ہیں۔ اس وقت بھارت میں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار 954 ہے۔